کراچی: عائشہ منزل پر ٹینکر کی ٹکر، خاتون معجزانہ طور پر محفوظ

September 16, 2021

کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر ٹینکر نے خاتون کو ٹکر مار دی تاہم خاتون معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائشہ منزل شاہراہِ پاکستان پر برقع پوش خاتون تیز رفتار گاڑیوں کے درمیان میں سے سڑک پار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اس دوران آنے والے ٹینکر نے خاتون کو ٹکر مار دی، ٹینکر ڈرائیور نے خاتون پر ٹائر چڑھنے سے بچانے کے لیے اسٹیئرنگ گھما دیا۔

حادثے کے نتیجے میں خاتون معمولی زخمی ہوئیں، جبکہ ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار نہیں ہوا۔

دونوں پارٹیوں کے درمیان تھانہ گلبرگ میں پولیس کی موجودگی میں صلاح ہو گئی۔