لاہور، مالک نے تنخواہ مانگنے پر تیزاب پھینک دیا، مزدور تڑپ کر ہلاک

September 17, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ) نشتر کالونی میں کارخانے کے ملک نے تنخواہ مانگنے پر ملازم پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں 55سالہ مزدور تڑپ کر جاں بحق ہو گیا ،55سالہ اسحاق نشتر کالونی کےکارخانے میں کام کرتا تھا،مقدمہ درج ،ملزموں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے، بستی خیر دین نور شاہ روڈ کے رہائشی 55سالہ اسحاق نے کارخانے کے مالک یاسین سے تنخواہ مانگی، یاسین نے صبح تک انتظارکرنے کا کہا جس پر اسحاق وہیں کارخانے میں سو گیا اس دوران یاسین نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اسحاق پر تیزاب پھینک دیا جس کے باعث اس کا چہرہ اور جسم جھلس گیا ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔