پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رہنما ن لیگ جاوید لطیف کو شوکاز جاری

September 17, 2021

پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رہنما جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جاوید لطیف نے 14 ستمبر کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں جو باتیں کیں، وہ پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی ہیں۔

جاوید لطیف کو نوٹس نواز شریف کی ہدایت پر جاری کیا گيا ہے۔

رہنما ن لیگ کو 7 روز میں شوکاز کا جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔