امارات اور بحرین کی طرح دیگر عرب ممالک بھی اسرائیل سےتعلقات قائم کریں، امریکا

September 17, 2021

اسرائیل اور عرب ممالک کے تعلقات کی بحالی کو ایک سال مکمل ہونے پر امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امارات اور بحرین کی طرح دیگر عرب ممالک بھی اسرائیل سے تعلقات قائم کریں۔

واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابقانٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ امریکا پُرامن سفارتکاری کا دائرہ وسیع کرنا چاہتا ہے۔ امریکا اسرائیل کے امارات، بحرین اور مراکش سے تعلقات بڑھانے میں مدد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے سوڈان اور کوسووو کے تعلقات بڑھانے میں بھی مددگار بنیں گے۔