راولپنڈی میں فلڈ الرٹ‘ کنٹرول روم اورریلیف کیمپ ختم

September 18, 2021

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) راولپنڈی ضلع میں 15جون سے 15ستمبر تک جاری رہنے والا فلڈ ایمرجنسی و فلڈ الرٹ مون سون کا سیزن ختم ہوتے ہی ختم کر دیا گیا۔ دونوں کنٹرول رومز‘8فلڈ ریلیف کیمپ ختم ہونے سے فوجی الرٹ دستہ سمیت دیگر اہلکار واپس اپنے اداروں میں جا چکے۔ اس سال راولپنڈی میں مون سون کے دوران 125سے 127ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس سے اسلام آباد راولپنڈی کو پانی سپلائی کرنیوالے تینوں ڈیم بھر گئے۔ دریائے سواں، نالہ لئی اور بڑے برساتی نالوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر مکمل پابندی ہے۔ چیئرمین آر ڈی اے طارق مرتضیٰ نے کہا آئندہ سال مزید اچھے حفاظتی اقدامات کئے جائینگے۔