فرانس سے آبدوز تنازع پر گفتگو آئندہ ہفتے ہو گی: امریکا

September 18, 2021


امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ فرانس سے آبدوز تنازع پر بات چیت آئندہ ہفتے جنرل اسمبلی میں متوقع ہے۔

واشنگٹن سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ ہم فرانس کے مؤقف کو سمجھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ فرانس کے ساتھ تاریخی تعلقات کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے امریکا اور برطانیہ کے ساتھ ایٹمی آبدوز بنانے کا معاہدہ کر لیا تھا، جس کے بعد اس نے فرانس کے ساتھ کیا گیا 50 ارب ڈالرز کا آبدوز کا معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔

اس صورتِ حال پر فرانس نے سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکا اور آسٹریلیا سے اپنے سفیر واپس بلا لیئے تھے۔

آسٹریلیا نے فرانس کے ساتھ 50 ارب آسٹریلین ڈالرز (36 ارب امریکی ڈالرز) کا آبدوز کا معاہدہ منسوخ کیا تھا۔