کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے گھر پر حملہ

September 19, 2021

ہملٹن( نیوز ڈیسک )کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے گھر پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پاکستانی نوجوان قتل جب کہ اس کا بھائی شدید زخمی ہوگیا۔کینیڈین پولیس کے مطابق رات تین بجے فائرنگ کی اطلاع ملی جس کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں دو افرادشدید زخمی حالت میں پائے گئے،دونوں زخمی بھائیوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ایک بھائی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کے والد فقیرعلی کو بھی اغواکیا گیا جنہیں چھ گھنٹے کے بعد چھوڑ دیا گیا، تاحال حملے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں ۔