حافظ محمد بشیر ہر دلعزیز شخصیت تھے، صاحبزادہ فاروق القادری

September 20, 2021

برمنگھم( پ ر)صاحبزادہ فاروق القادری سابق مذہبی مشیر حکومت آزاد کشمیر اور کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل نے چکسواری سے تعلق رکھنے والے حال مقیم بریڈفورڈ الحاج حافظ محمد بشیرکی وفات پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حافظ محمد بشیر ہر دلعزیز شخصیت تھے ،ان کا خاندانی پس منظر علمی اور روحانی تھا ،وفات عزیز اقارب کے لئے بڑا صدمہ ہے، ہم ان کےلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، حافظ محمد صابر ،ظہیر احمد،محمد عارف سے اظہارتعزیت کرتے ہیں۔