گرین لائن کی 40 بسیں کراچی پہنچ گئیں، منصوبہ نومبر میں فعال ہوجائیگا

September 20, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں گرین لائن منصوبے کی 40بسیں کراچی پہنچ گئی ہیں ، مزید 40بسوں کی دوسری کھیپ اکتوبر میں آئے گی اور منصوبہ نومبر میں فعال ہوجائے گا۔ یہ منصوبہ 2016ء میں شروع ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق گرین لائن منصوبے کی بسوں سے لدا بحری جہاز پاکستان پہنچ گیا ہے۔ حکام کے مطابق 40؍ بسوں کے ساتھ ’فین شن‘ بحری جہاز پاکستان پہنچا ہے۔حکام کا بتانا ہے کہ 40؍ بسوں کی دوسری کھیپ اکتوبر کے پہلے ہفتے پاکستان پہنچے گی۔ خیال رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا تھا کہ جلد ہی 40؍ گرین لائن بسیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔ گرین لائن بس منصوبہ 2016ء میں شروع ہوا تھا اور اسے ایک سال میں مکمل ہونا تھا تاہم تاحال اس منصوبے پر کام جاری ہے۔ گزشتہ دنوں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اکتوبر میں گرین لائن منصوبے کے افتتاح کا دعویٰ کیا تھا۔