سات ملز م گرفتار، منشیات و اسلحہ بر آمد

September 20, 2021

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے 7ملزموں کوگرفتار کرکے 660گرام چرس، 3پستول30بور مع ایمونیشن اور20لٹر شراب برآمد کرلی ۔ ایس ایچ اوصدر واہ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم شان علی کو گرفتار کرلیا،ملزم سے330گرام چرس برآمد ہوئی، ایس ایچ اوروات نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم ناصر علی کو گرفتا رکر کے ملزم سے 330 گرام چرس برآمد کی، ایس ایچ اوپیروہائی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم صدام حسین کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پستول 30 بور معایمونیشن برآمدکیا، ایس ایچ او صدر بیرونی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 3ملزموں شعیب ارشد ، نصیر علی اور کامران بٹ کو گرفتا رکرلیا، ملزمان شعیب ارشد اور نصیر علی سے 2پستول30 بور معہ ایمونیشن جبکہ ملزم کامران بٹ کے قبضہ سے10لٹر شراب برآمد ہوئی ،ایس ایچ اوکوٹلی ستیاں نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم وقار رشید کو گرفتا رکرکے ملزم سے10لٹر شراب برآمد کرلی ،پولیس نے تمامملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔