پنجاب میں ڈینگی پھیلنے لگا

September 20, 2021


پنجاب میں کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی بھی پھیلنے لگا۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید9 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے مزید 9 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے سات کا تعلق لاہور سے ہے ۔