کرکٹر محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

September 21, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ کرکٹر محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، توقع ہے کہ وہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ منفی رپورٹ آنے پر انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے۔نواز نے اسلام آباد میں آئسولیشن مکمل کی ۔ ان کا 9 ستمبر کو کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔