آسٹریلین صحافی ڈینس فریڈمین بھی پاکستان آنے کو تیار

September 21, 2021

کراچی (جنگ نیوز) سابق ویسٹ انڈین کھلاڑی کرس گیل کے پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کو دور کرنے کیلئے پاکستان آنے کے اعلان پر آسٹریلوی صحافی ڈینس نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ڈینس فریڈ مین نے ٹوئٹر پر کرس گیل کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر آسٹریلوی حکومت مجھے ابھی اجازت دے تو میں بھی آپ کے ساتھ پاکستان جانے کیلئے تیار ہوں۔