امریکا کا ویکسین لگوانے والے برطانوی اور یورپی شہریوں پر سے پابندیاں اٹھانےکا فیصلہ

September 21, 2021

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکا نے ویکسی نیشن مکمل کرانے والے برطانوی اور یورپی شہریوں پر سے سفری پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے سابق صدر ٹرمپ کے دورِ حکومت میں برطانوی اور یورپی شہریوں پر عائد سفری پابندیاں 18 ماہ بعد اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مکمل ویکسی نیشن کرانے والے افراد کو امریکا میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ خبر ایجنسی کے مطابق کورونا ویکسی نیشن مکمل کرانے والے برطانوی اور یورپی شہری نومبر کے آغاز میں امریکا میں داخلے کے اہل ہوں گے۔خبر ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔