آبدوز معاہدہ، فرانسیسی اور برطانوی وزراء دفاع کے مذاکرات منسوخ، یورپی یونین نے فرانس کی حمایت کردی

September 21, 2021

پیرس ، برسلز (اے ایف پی ، جنگ نیوز) آسٹریلیا ، برطانیہ اور امریکا کی جانب سے جوہری آبدوز وں کی تیاری کا معاہدہ فرانس سے لیکر آسٹریلیا کو دینے کے معاملے پر فرانسیسی وزیر دفاع نے برطانوی ہم منصب کیساتھ طے شدہ مذاکرات منسوخ کردیے ، یورپی یونین نے بھی فرانس کی حمایت کردی ہے ، یورپی یونین کے وزراء خارجہ اس معاملے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھائیں گے ، یورپی یونین کی سربراہ ارسلہ ون ڈیر لین نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکا کی جانب سے فرانس سے معاہدہ لیکرآسٹریلیا کو دینا ناقابل قبول ہے۔