جب تک عدلیہ آزاد نہیں ہوگی ملک آگے نہیں بڑھے گا، نواز شریف

September 21, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ صرف شفاف الیکشن ہیں، یہ ہمارا قومی حق ہے اس سے ہمیں کوئی محروم نہیں کر سکتا، آئین کی پاسداری اور پارلیمنٹ کا احترام سب پر لازم ہے، جب تک عدلیہ آزاد نہیں ہوگی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو مسلم لیگ ن گوجرانوالہ ڈویژن کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نواز شریف نے کہا کہ سبز پرچم اور سبز پاسپورٹ کا جو حال ہے وہ دنیا کے سامنے ہے، یہ حکومت صرف فون آنے اور سننے کا انتظار کرتی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں پارٹی کو عوام کی خدمت کی بدولت کامیابی ملی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی وجہ سے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا۔