انگلینڈ کو میچز لاہور منتقل، جائے قیام فوج کی مدد سے سیل کرنے کی پیشکش کی گئی

September 21, 2021

کراچی(عبدالماجدبھٹی،اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے اتوار کو انگلش بورڈ کے چیئرمین ای آن واٹ مور کو لکھے گئے خفیہ خط میں پاکستان اور انگلینڈ کے دو ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل پنڈی سے لاہور منتقل کرنے اور مہمان ٹیم کو ہوٹل کے بجائےاسٹیڈیم سے متصل قومی ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹھہراکر پورا علاقہ فوج کی مدد سےسیل کرنے کی پیشکش کی تھی ،ہائی پرفارمنس سینٹر میں فائیو اسٹار سہولتیں موجود ہیں، یہ پیشکش اس لیے کی گئی کہ اسٹیڈیم سے متصل علاقے میں کھلاڑیوں کی نقل و حرکت آسان ہوسکے اور وہاں عام لوگوں کا داخلہ ممکن نہ ہوسکے تاہم دورے کی منسوخی کے بعد بظاہر یہ بات یقینی ہے کہ رمیز راجا کی پیشکش کو مسترد کردیا گیا۔