بلدیاتی انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لیں گے،علی نواز اعوان

September 21, 2021

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے اور رکنِ قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے حلقے میں تاریخی ترقیاتی کام کروائے ہیں۔آنے والے بلدیاتی انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 53 میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے بعد عوامی رابطہ کمیٹی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔