خالصتاً سینیارٹی کی بنیاد پر ججز تقرری کے عزم پر قائم ہیں، خوشدل خان

September 22, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل خوشدل خان نے کہا ہے کہ ججز تقرری کے حوالے سے ڈیڈلاک کے خاتمہ کے لیے وکلاء برادری کی نمائندہ قیادت آئندہ ہفتے چیف جسٹس کے ساتھ ملاقات کرکے ان معاملات کے حل کے لیے تجاویز پیش کرے گی،ہم اعلی عدلیہ کی آزادی و خود مختاری کو یقینی بنانے کے لیے اعلی عدلیہ میں ججوں کی تقرری کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق خالصتاً سینیارٹی کی بنیاد پر تقرری کے عزم پر قائم ہیں ،ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ اٹارنی جنرل نے ہم سے ججوں کی تقرری کے طریقہ کار میں ترمیم کے لیے تجاویز طلب کی تھیں، اس حوالے سے پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین سید امجد شاہ کی سربراہی میں اعظم نذیر تارڑ ایڈوکیٹ اور لاہور اور کراچی کے وکلا کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو جوڈیشل کمیشن کے قواعد و ضوابط میں ترامیم کے لیے تجویز کا مسودہ تیار کر رہی ہے، مسودہ مکمل ہونے کے بعد ہم اٹارنی جنرل کو آگاہ کردیں گے۔