میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا بھانوں کے خلاف گرینڈ آپریشن ، 6 بھانے مسمار

September 22, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) میٹرو پولیٹن کارپوریشن شہری حدود میں قائم بھانوں کے خلاف حرکت میں آ گئی ، کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر بھانوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا ، پرانا شجاع آباد روڈ کے اطراف بھاری مشینری کی مدد سے 6 بھانوں کو مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا جبکہ بھانہ مالکان کو جانوروں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ۔ بھانہ مالکان کو بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے ۔