سی این ایس ہاکی چیمپئن شپ: ایئرفورس اور نیشنل بینک نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

September 22, 2021

کراچی میں جاری چیف آف نیول اسٹاف (سی این ایس) ہاکی چیمپئن شپ میں ایئرفورس نے پورٹ قاسم جبکہ نیشنل بینک نے پاکستان آرمی کی ٹیم کو شکست دیدی، پی اے ایف کے رضوان نے ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک اسکور کی۔

چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے دن پہلے میچ میں ایئرفورس نے پورٹ قاسم اتھارٹی کو 0-4 سے شکست دی، اس میچ میں رضوان علی نے ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک بنائی۔

دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن نیشنل بینک نے پاکستان آرمی کو 0-3 سے شکست دی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے محمد دلبر، ابوبکر محمود اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول کیا۔

پاکستان واپڈا اور ماڑی پٹرولیم کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔

واپڈا کے علیم بلال اور علیم عثمان جبکہ ماڑی پٹرولیم کے لیے وسیم اکرم اور علی انور نے گول اسکور کیے۔