بولی وڈ اسٹارز کی بیگمات کمائی میں اپنے شوہروں سے کم نہیں

September 23, 2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اسٹارزکی بیگمات زیادہ تر خود کو بولی وڈ کی چمک دمک سے دور رکھتی ہیں، لیکن کمائی کے معاملے میں وہ اپنے شوہر سے کم نہیں ہیں۔شاہ رخ خان کا شمار بھارت کے امیر ترین فنکاروں میں ہوتا ہے۔ کمائی کے معاملے میں شاہ رخ خان اگر کنگ ہیں تو ان کی اہلیہ بھی کسی ملکہ سے کم نہیں ہیں۔ کنگ خان کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ گوری خان جو کہ فلم پروڈیوسر اور ڈیزائنر ہیں۔ گوری خان انٹیریئر ڈیزائنر ہیں۔ انہوں نے مکیش امبانی، Roberto Cavalli اور Ralph Lauren جیسی شخصیات کے گھر ڈیزائن کئے ہیں۔راجیش کھنہ کی بیٹی اور انڈسٹری میں کھلاڑی کمار کے نام سے مشہور اکشے کمار کی اہلیہ بھی ایک مشہور انٹیریئر ڈیزائنر ہیں۔ یہی نہیں ٹوئنکل کھنہ ایک کامیاب رائٹر ہونے کے ساتھ ساتھ فلم پروڈیوسر بھی ہیں۔شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت کورونا وبا کے دوران سوشل میڈیا پر کافی سرگرم تھیں اور لوگوں کی مدد کر رہی تھیں۔ انہیں ڈائٹ اور بیوٹی کی بھی اچھی معلومات ہیں، لیکن ان سب سے ہٹ کر میرا راجپوت پیانو بجانے کا ہنر بھی رکھتی ہیں۔جان ابراہم کافی پرائیویٹ انسان ہیں اور سادہ زندگی گزارناپسند کرتے ہیں۔ جان ابراہم نے سال 2014 میں پریا رونچال سے شادی کی تھی اور وہ کم ہی لائم لائٹ میں رہتی ہیں۔ وہ ایک انوسٹمنٹ بینک اور فائنانشیل انالسٹ ہیں۔ سنیل شیٹی کی اہلیہ مانا ایک مشہور بزنس مین ہیں۔ مانا ایک لائف اسٹائل اسٹور R-House چلاتی ہیں، ساتھ ہی وہ ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے بھی منسلک ہیں۔ یہی نہیں مانا شیٹی ’سیو دی چلڈرن انڈیا‘ نامی ایک این جی او سے بھی وابستہ ہیں۔