لاہور: نامعلوم افراد کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق

September 24, 2021

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں واقع یوسف پارک کے قریب فیضان گجر نامی شخص اپنے تایا سے ملنے ان کے گھر آیا ہوا تھا۔

رات گئے نامعلوم افراد آئے جنہوں نے فائرنگ کر کے فیضان گجر کو ہلاک کر دیا۔

مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات اور قاتلوں کا جلد پتہ لگا لیں گے۔