دباؤ تنقید کی پروا کئے بغیر کرپشن کے خاتمے کیلئے کام جاری رکھیں گے، چیئرمین نیب

September 25, 2021

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) قومی احتساب بیورو نے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ دبائو و تنقید کی پراو کئےبغیر کرپشن کے خاتمے کیلئے کام جاری رکھیں گے۔

پہلی بار ان افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا ہے جن کو کوئی چھو نہیں سکتا تھا، گزشتہ 4 سال کے دوران نیب نے 538.835 ارب روپے بدعنوان عناصر سے وصول کئے ہیں جبکہ نیب مقدمات سزا کی شرح 66 فیصد ہے۔

نیب کی مجموعی کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیب کسی دبائواور تنقید کو خاطر میں نہیں لائے گا اور بد عنوانی کے خاتمہ کے قومی فرض کو انجام دیتا رہے گا۔