داتاگنج بخشؒ کے عرس پرسکیورٹی پلان مرتب

September 25, 2021

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)لاہورپولیس نے حضرت داتا علی ہجویری کے 978ویں عرس کی تقریبات کے موقع پر مربوط سکیورٹی پلان مرتب کرلیا ہے۔ سی سی پی او ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ زائرین کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ڈی آئی جی آپریشنز،ایس ایس پی آپریشنز،ایس پی سٹی اورمتعلقہ پولیس افسران منتظمین دربار کے ساتھ رابطے میں رہیں ۔