• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت آبی معاہدے سے یک طرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، وزیراعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف ۔ فوٹو فائل
وزیرِ اعظم شہباز شریف ۔ فوٹو فائل

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دشمن پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے، بھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے سے نہیں نکل سکتا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے وسائل سے دیامر بھاشا اور دیگر منصوبے مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، اپنے پانی کے ذخائر کی صلاحیت کو بڑھائیں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کثیر المقاصد اہم قومی ادارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2022ء کے سیلاب نے بہت نقصان پہنچایا۔ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور مکانات تباہ ہوئے، خطرات سے آگاہی کے نظام کے حوالے سے بھی این ڈی ایم اے کا اہم کردار ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بر وقت معلومات کی فراہمی کے لیے اقدامات قابلِ تعریف ہیں، 2022ء کے سیلاب کے بعد ادارے کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ خطرات سے آگاہی کے نظام کے حوالے سے بھی این ڈی ایم اے کا اہم کردار ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سوات میں بہت قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں، سیاست سے بالاتر ہو کر ہمیں اس کا جائزہ لینا چاہیے، سانحہ سوات پر پوری قوم اشک بار تھی، این ڈی ایم اے سانحہ سوات کے تناظر میں رپورٹ مرتب کرے۔

قومی خبریں سے مزید