بلوچستان: مچ میں دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ

September 26, 2021

بلوچستان کے علاقے مچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کے جوانوں کی جانب سے حملے کا مؤثر جواب دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی عرفان شہید اور 2 جوان زخمی ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج بیرونی سرپرستی میں دہشت گرد عناصر کی بزدلانہ کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کو ملک میں امن کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔