مریم اور حمزہ کی دشمنی پرانی‘شہباز بھی فرار چاہتے ہیں‘ شیخ رشید

September 27, 2021

اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا بیان حقیقت پر مبنی ہے‘مریم نوازاور حمزہ شہبازکی دشمنی پرانی ہے ‘ شہباز شریف بھی فرارہونا چاہتے ہیں۔

م ہو یا ش دونوں گروپس آگے جا کر اپنا اپنا بیانیہ دیں گےاگلے تین چار ماہ میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا، نواز شریف اور مریم نواز کا ملکی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں ہے، اپوزیشن کا 52 جلسوں کا شیڈول ان کیلئے نقصان کا باعث بنے گا۔

اتوار کو حمزہ شہباز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی لڑائی آج کی نہیں ہے، یہ دہائیوں کی لڑائی ہے، سیاست کیلئے ان کا چہرہ اور ہے جبکہ دل اور دماغ اور ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے حمزہ شہباز کا بیان حقیقت پر مبنی ہے۔