اسپین بولدک میں پھنسے پاکستانی ٹریلرز کا معاملہ حل

September 27, 2021


افغان سرحدی شہر اسپین بولدک میں 2 ماہ سے پھنسے پاکستانی ٹریلرزکا معاملہ حل ہوگیا۔

کسٹم حکام کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے 15سو سے زائد پاکستانی ٹریلرز پھنسے ہوئے تھے۔

حکام نے بتایا کہ پاک افغان سرحدی حکام اور ٹریڈ یونین کےمابین اجلاس میں ٹریلرز کی پاکستان منتقلی پراتفاق ہوا ہے۔

پاکستانی ٹریلرز کی باب دوستی سے پاکستان منتقلی شروع ہوگئی ہے۔