بھارت: طوفان ’گلاب‘ کی شدت میں کمی، ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل

September 27, 2021

بھارت میں سمندری طوفان گلاب کی شدت میں کمی آگئی اور اب یہ طوفان ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہو گیا ہے۔

سمندر میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث ریاست تلنگانہ کے کئی حصوں میں تیز بارش ہوئی جس سے سڑکیں زیر آب آگئیں۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے ریاست کے 14 اضلاع میں مزید شدید بارشوں کا ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔

آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں بھی تیز اور دیگر علاقوں میں معتدل بارش کی توقع ہے، خلیج بنگال میں بننے والا طوفان کل شام بھارتی ساحلوں سے ٹکرایا تھا۔