حسن علی بیٹی سے ملنے کے لیے بےتاب

September 27, 2021

کرکٹ ٹورنامنٹ میں مصروف پاکستانی کرکٹر حسن علی اپنی بیٹی سے ملنے کے لیے بےتاب ہیں۔

انہوں نے اپنی اس بےتابی کا اظہار فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹی کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔

حسن نے بیٹی کو "کوکو" پکارتے ہوئے لکھا کہ وہ انہیں بہت یاد کر رہے ہیں۔

فاسٹ بولر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ جلد اپنی بیٹی کے پاس ہوں گے۔

خیال رہے کہ حسن علی اس وقت قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے راولپنڈی میں موجود ہیں۔