ن لیگ والے دماغی توازن کھوچکے ہیں، فیاض چوہان

September 27, 2021

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کل راولپنڈی میں رونا دھونا کرکے چلے گئے ہیں۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب میں فیاض چوہان نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں پی ٹی آئی کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن ہار گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 219 میں سے 102 سیٹیں جیتی ہیں، ن لیگ والے دماغی توازن کھوچکے ہیں۔

فیاض چوہان نے مزید کہا کہ اب یہ ڈیمانڈ کرتے ہیں کہ ادارے اگلا الیکشن شفاف کروائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت انتخابی اصلاحات کے لئے ان کی 3 سالوں سے ترلے منتیں کررہی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے شہباز شریف سے استفسار کیا کہ اصلاحات کی طرف آپ آتے نہیں تو صاف شفاف الیکشن کہاں سے ہوں گے؟