وارداتیں راولپنڈی

September 28, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ کورال کے علا قے کھنہ پل کے قریب ولید اسحاق سے نامعلوم افرا د اسلحے کی نوک پر موبائل فون چھین لیے گئے ۔ تھانہ گولڑہ کے علا قے ای الیون فور میں محمد قاسم کا موٹرسائیکل آر آئی این 1286 گھر کے باہر سے چوری کر لیا گیا۔ تھانہ کوہسار کے علا قے ایف سیون ٹو میں شیریں صفدر کے گھر سے 3ہزار پائونڈ چوری کر لیے گئے ۔ تھانہ آئی نائن کے علا قے ایچ نائن میں محسن نوید کے فارم سے سعید سمیت چار افراد نے گا ئے چوری کر لی۔گولڑہ پولیس نے منظور احمد کی رپورٹ پر خالد نعمان کے خلاف 2 لاکھ 50 ہزار روپے ،شالیمار پولیس نے سید غلام طاہر کی رپورٹ پر امداد محمد کے خلاف 10 لاکھ روپے اور رمنا پولیس نے محمد اسلم کی رپورٹ پر ارسلان کے خلاف 5 لاکھ روپے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔