شمالی کوریا کا پابندی کے باوجود ایک اور میزائل تجربہ

September 29, 2021

پیانگ یانگ(جنگ نیوز )شمالی کوریا نے نہ صرف ایک بار پھر میزائل تجربہ کیا ہے بلکہ اقوام متحدہ میں ان کے سفیر نے میزائل تجربات کو اپنا حق قرار دیتے ہوئے ہتھیاروں کی تیاری کا دفاع بھی کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی فوج نے ایک بار پھر جنگی ہتھیاروں کا تجربہ کیا ہے تاہم شمالی کوریا نے اس تجربے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا اور نہ ہی یہ واضح کیا ہے کہ یہ تجربہ کس قسم کے ہتھیار کا تھا۔ادھر شمالی کوریا کے سخت ترین حریف ملک جنوبی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باوجود ہتھیاروں کی تیاری کے تجربات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجربہ علی الصبح ایک کھلے سمندر میں کیا گیا جس میں داغے گئے ’’پروکٹائل‘‘ نے ہدف کو نشانہ بنایا۔