امریکا اور اتحادی طالبان حکومت تسلیم کر کے تعاون کریں، ضیاء عباس

September 29, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاعباس نے کہا ہے کہ افغانستان میں ایک بار پھر بھارتی مداخلت بڑھ رہی ہے جس کا مقصد پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینا ہے، امریکا اور اتحادیوں کو طالبان حکومت تسلیم کرکے تعاون کرنا چاہئے، افغانستان کی موجودہ حکومت کو تسلیم کرنے میں تاخیر سے افغانستان ایک بار پھر تنہائی کا شکار ہوجائے گا جس سے خطے میں امن کے قیام میں مشکلات جنم لے گی۔