نارتھ ناظم آباد،10 روزہ مفت آئی کیمپ کا آغاز

September 29, 2021

کراچی (پ ر) آنکھوں کی تکالیف اور امراض میں مبتلا افراد کے لیے نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں واقع حسین لاکھانی اقرا یونیورسٹی اسپتال میں دس روزہ مفت آئی کیمپ کا آغاز ہو گیا جہاں ماہر سرجنز کی زیرِ نگرانی آنکھوں کا معائنہ اور ادویات سے لے کر سرجری تک کی تمام سہولیات بالکل مفت میسر ہونگی۔ کیمپ کے پہلے روز بڑی تعداد میں شہریوں نے استفادہ کیا جن میں خواتین بچے بزرگ شامل تھے۔ 28 ستمبر تا 7 اکتوبر صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک عوام اس مفت کیمپ سے مستفید ہوسکتے ہیں۔