دولڑکیاں اغواء

September 29, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے دولڑکیوں کواغواکرلیاگیا۔تھانہ سول لائن کوفائرہ فرخ نے بتایاکہ سائلہ کی 17 سالہ ماموں زاد بہن (م) کو طاہر نثار اور اس کے بھائی فیاض نےکچہری سے اغواء کر لیا۔تھانہ ٹیکسلاکو صبور خان نے بتایا کہ اس کی 14 سالہ بیٹی (ش) مدرسے میں پڑھنے کیلئے گئی اور گھر واپس نہ آئی،ہمیں معلوم ہوا کہ ایاز نامی لڑکا اپنی والدہ اور بھائی کے ہمراہ میری بیٹی کو اغواء کر کے لے گئے ہیں ۔