آزادانہ سوچ سچ اورسچ اسلام تک پہنچاتاہے،راجہ یاسرہمایوں

September 29, 2021

لاہور(خبر نگار) پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق کے زیر اہتمام ریاست مدینہ اور تعلیمی نظام پر قومی کانفرنس ہوئی ۔ راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ طلباء کو آزادنہ سوچنے اور تعلیم حاصل کرنے کا موقع دینا چاہیے۔کیونکہ آزادانہ سوچ سچ تک اور سچ اسلام تک پہنچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل میں بنیادی اخلاقی اقدار پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بھوکے کو کھانا کھلانا اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہے ،وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ معاشرے میں برداشت کے کلچر کو فروغ دئیے بغیر ریاست مدینہ قائم نہیں ہو سکتی پرووائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر نے کہا کہ علم مادی فوائد کے لئے حاصل کیا جائے تو وہ سانپ کی مانند ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں روح کی بالیدگی کے لئے تعلیم حاصل کرنی چاہئے۔ ڈاکٹر نعیم خان نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں تعلیم پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر رفاقت علی اکبر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں ریاست مدینہ کا خواب قیام پاکستان سے قبل دیکھا گیاتھا عمران خان نے ایک قدم آگے بڑھ کر ریاست مدینہ کا نعرہ لگایا۔ ڈاکٹرشاہدفاروق،ڈاکٹرزکریاذاکر، ڈاکٹر عابد حسین، ڈائریکٹر ڈاکٹر رفاقت علی اکبر،مولانازاہد الراشدی نے بھی شرکت کی۔