علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں2021ء کیلئے داخلے جاری

September 29, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں2021ء کے دوسرے مرحلے کے داخلے جاری ہیں، اس مرحلے میں بی اے جنرل (ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس)،بی کام (ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس)،بی بی اے، 2سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن، 10مضامین میں بی ایس پروگرامز،ایک سالہ پوسٹ ایجویٹ ڈپلومہ پروگرامز، ڈیڈھ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامزاور چھ ماہ کے سر ٹیفکیٹ کورسز شامل ہیں ، ریجنل ڈائریکٹر ملتان قیصر عباس کاظمی کے مطابق کسی بھی پروگرام میں داخلے کے خواہشمند نئے اور جاری طلبہ 18۔اکتوبر تک آن لائن اپلائی سکتے ہیں۔