بڈھنی یاسین آباد میں قائم پولیس چوکی طویل عرصہ سے افتتاح کی منتظر

September 29, 2021

پشاور(وقائع نگار)پاکستان تحریک استقلال کے سابق صوبائی چیئرمین وسابق ڈسٹرکٹ ممبر حمید اکبرخان آفریدی نے کہاہے کہ بڈھنی یاسین آباد میں قائم پولیس چوکی طویل عرصہ سے افتتاح کی منتظرہے،جس کافوری طورپرافتتاح کرکے پولیس کی نفری تعینات کی جائے،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزاپنی رہائش گاہ یاسین آبادمیں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا،جس میں تحریک انصاف یوتھ کے مرکزی رہنماء احسن اکبرآفریدی اورممتازسماجی شخصیت حاجی نائب خان بنگش سمیت علاقہ عمائدین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی،اس موقع پرعلاقہ میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پرتشویش کااظہارکیاگیا،حمیداکبرخان آفریدی نے آئی جی پی معظم جاہ انصاری اورسی سی پی اوعباس احسن سے مطالبہ کیاہے کہ بڈھنی یاسین آبادمیں موجود پولیس چوکی کاجلدازجلدافتتاح کرکے نفری تعینات کی جائے تاکہ علاقہ میں جرائم کی شرح میں کمی واقع ہواوراہلیان علاقہ سکون کاسانس لے سکیں