بیلوگا وہیل کی چیک اپ کراتے دلچسپ ویڈیو وائرل

September 30, 2021

انسانوں سے بے حد پیار کرنے والے خوبصورت جانور بیلوگا وہیل کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

اپنی معصوم حرکتوں کے سبب مچھلیوں کی ایک قسم بیلوگا وہیل ہر عمر کے فرد کو پسند آتی ہے اور سب ہی کی دوست بن جاتی ہے، انسانوں سے فوراً مانوس ہو جانے والی بیلوگا وہیل کی ایک دلچسپ ویڈیو انسٹا گرام پر وائرل ہے۔

ویڈیو میںدیکھا جا سکتا ہے کہ سفید بیلوگا وہیل کے پاس ایک رضا کار خاتون بیٹھی ہوئی ہے اور بیلوگا وہیل کی صحت کا معائنہ کر رہی ہے۔

اس دوران سفید بیلوگا وہیل بڑے لاڈ سے بچوں کی طرح بَل کھاتی ہوئی اپنا معائنہ کروا رہی ہے اور ساتھ میں آوازیں بھی نکال رہی ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل اس ویڈیو نے لاکھوںدلوںکو پگھلا دیا ہے جسے دیکھنے کے بعد سب ہی اس بیلوگا وہیل کے پیار میں گرفتار نظر آ رہے ہیں۔