کترینہ کیف کی ہمشکل کے انٹرنیٹ پر چرچے

September 30, 2021

سوشل میڈیا پر آئے دن مشہور شخصیات سے ملتے جُلتے چہروںکے چرچے رہتے ہیں، اس بار انٹرنیٹ صارفین اپنی پسندیدہ اداکارہ کترینہ کیف کی ہمشکل دیکھ کر حیران نظر آ رہے ہیں۔


سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر علینہ رائے نامی لڑکی کی ویڈیو اور تصویروں کے خوب چرچے ہیں، ہزاروںفالوورز رکھنے والی علینہ رائے ہوبہو کترینہ کیف جیسی نظر آ تی ہیں۔


علینہ رائے کی انسٹا گرام اکاؤنٹ پر موجود ویڈیوز سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اُن کے شوق بھی کترینہ کیف والے ہی ہیں۔


کترینہ کیف کی ہمشکل علینہ رائے نے اپنے اکاؤنٹ پر خوب ٹک ٹاک اور ورزش کرتے ہوئے ویڈیوز شیئر کی ہوئی ہیں جن کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ علینہ رائے اور کترینہ کیف میں 19 بیس کا بھی فرق نہیں ہے۔