چینیوٹ میں لڑکے کی آنکھوں میں کیلیں ٹھونک دی گئیں

October 06, 2021

چینیوٹ میں غیرت کے نام پر لڑکے کی آنکھوں میں کیلیں ٹھونک دی گئیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ لڑکی کے 2 بھائیوں سمیت 13 افراد کےخلاف درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ناصر سودا سلف لینے جارہا تھا کہ 13 افراد نے اسے گھیر لیا اور ملزمان نے ناصر کی آنکھوں میں کیلیں ٹھونک دیں۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو شک تھا ان کی بہن کے ساتھ ناصر کے تعلقات ہیں۔

گزشتہ روز ناصر کو 13 افراد نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔