ڈی جی نیب ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کرنے کا فیصلہ، ذرائع

October 08, 2021


ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) قومی احتساب بیورو (نیب) آپریشن ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ظاہر شاہ کو بطور ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے ظاہر شاہ کی ڈپٹی چیئرمین تعیناتی کی سمری وزارت قانون کو بھجوائی تھی۔

صدر مملکت سے منظوری کے بعد وزارت قانون ظاہر شاہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کل جاری کردے گا۔

ظاہر شاہ آج کل بطور ڈی جی آپریشن نیب ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہیں جبکہ ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ 4 اکتوبر کو حسین اصغر کے استعفے کے باعث خالی ہوا تھا۔