نیب آرڈیننس پر تنقید کرنے والے اپوزیشن رہنما خود کرپشن میں ملوث ہیں، پرویز خٹک

October 09, 2021


وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) آرڈیننس پر تنقید کرنے والی اپوزیشن خود کرپشن میں ملوث ہے۔

نوشہرہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ نیب آرڈیننس پر تنقید کرنے والے اپوزیشن رہنما خود کرپشن میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جو اصلاحات لاتی ہے، اپوزیشن جماعتیں اس پر شور مچاتی ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ نیب آرڈیننس کے ذریعے ملکی دولت لوٹنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو دبانے کے لیے نام نہاد پی ڈی ایم کی بنیاد رکھی گئی، ملک کو چوروں اور لیٹروں سے پاک کرنے کے لیے احتساب کے مشن پر نکلے ہیں۔