ججز ہماری اپیل سنیں، ہماری شنوائی نہیں ہورہی، سعید غنی

October 11, 2021

وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اس وقت افرادی قوت کم ہے، ججز ہماری اپیل سنیں، ہماری شنوائی نہیں ہورہی۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ لیبر ایڈمنسٹریشن ٹریننگ کے تحت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن فنکشنل نہیں، پبلک سروس کمیشن کے بغیر ہم بھرتی نہیں کرسکتے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت مزدور دوست حکومت ہے، ایجوکیشن ورکرز کو صرف سندھ میں یونین سازی کی اجازت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے کم سے کم اجرت کو بڑھادیا ہے پر عمل نہیں ہورہا، 160ڈالر کم سے کم مزدورکی اجرت ہونی چاہیے۔