• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالات زیادہ خراب ہونے پر لاک ڈاؤن کرسکتے ہیں، سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے حالات زیادہ خراب ہونے پر لاک ڈاؤن کی طرف چلے جائیں، ہماری کوشش ہوگی کہ بچوں کے امتحانات وقت پر ہوں۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے بتایا کہ موسم بہار کی چھٹیاں سندھ میں نہیں ہوتیں یہ پشاور اور پنجاب کے کچھ شہروں میں دی گئی ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ شفقت محمود نے 100 فیصد اسکول کھولنے کا کہا تھا، ہم نے مخالفت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ بچوں کے تعلیمی نقصان کو پورا کیا جائے، اگر بچوں کے تعلیمی سلسلے کو بریک کیا تو پھر بہت وقت لگے گا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں صرف دس بارہ شہروں میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین