• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کے پاس ڈیسکوں سے متعلق کوئی شکایت نہیں: سعید غنی

وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ڈیسکوں کا سارا ایشو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے خط سے بنا رہے ہیں، نیب کے پاس اس سے متعلق کوئی شکایت نہیں ہے۔

کراچی سے ڈیسکوں کی خریداری کے حوالے سے صوبائی وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی نے پالیسی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ نیب کو خطوط لکھ کر کہا گیا کہ اپنا نمائندہ مختص کر دیں۔

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پروکیورمنٹ کا سلسلہ شروع ہوا، 10 مختلف ٹینڈرز ہونے تھے، 5 ٹینڈرز کے لیے مختلف پارٹیوں نے کوالیفائی کر لیا۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ 4 صفحات کا خط ڈی جی نیب کو لکھا، جس کے ساتھ دستاویز بھی لگائیں، 2018ء میں کمیٹی بنی تھی۔

صوبائی وزیرِ اطلاعات سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی کا نمائندہ کمیٹی کا ممبر ہے، اس میں مزید ٹرانسپیرنسی لانے کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیئے اس پر ایوان رائے دیدے۔

تازہ ترین