کورونا کے علاج کے لیے مصنوعی اینٹی باڈیز تیار

October 12, 2021


یورپین میڈیسن ایجنسی نے کورونا کے علاج کے لیے مصنوعی طور پر تیار اینٹی باڈیز کی مارکیٹنگ کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا۔

مصنوعی تیار کردہ مونوکلونل اینٹی باڈیز بارہ سال سے زائد عمر کے افراد میں کورونا کے علاج کے لیے استعمال کی جارہی ہیں۔

پاکستان کی ڈاؤ یونیورسٹی نے بھی کورونا سے ٹھیک ہو جانے والے افراد کے خون سے مونوکلونل اینٹی باڈیز بنانا شروع کردی ہیں۔

امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا کے 20 ممالک مصنوعی طور پر مونوکلونل اینٹی باڈیز کے ہنگامی استعمال کی پہلے ہی منظوری دے چکے ہیں۔