آمنہ الیاس کی داور محمود سے شادی ہو گئی؟

October 13, 2021

اداکارہ آمنہ الیاس اور داور محمود کی ایک تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے جس سے متعلق سوشل میڈیا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس جوڑی کی شادی ہو چکی ہے۔

دو روز قبل داور محمود کی جانب سے آمنہ الیاس کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی.

داور محمود نے آمنہ الیاس کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دنیا کی خوبصورت لڑکی کو سالگرہ کی مبارکباد۔‘


آمنہ الیاس نے داور محمود سے محبت کا اظہار کرتے ہوئےلکھا کہ ’شکریہ، اُنہیں امید نہیں تھی کہ داور محمود یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کریں گے۔‘

آمنہ الیاس کے اس کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے داور محمود کا کہنا تھا کہ ’اُن کے خیال میں یہ اُن کی سب سے پسندیدہ تصویر ہے۔‘


دوسری جانب سوشل میڈیا پیج کی جانب سے آمنہ الیاس اور داور محمود کی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’ڈائریکٹر داور محمود نے اپنی اہلیہ آمنہ الیاس کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔‘

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹاپ ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے 2020، ستمبر میں اداکار داور محمود سے شادی کی خبروں کی تردید کی تھی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے داور محمود کے ہمراہ بیٹھے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں دونوں اپنی شادیسے متعلق پھیلی افواہوں پر وضاحت دے رہے تھے۔